Featuredاسلام آباد
جماعت اسلامی آج پنڈوراپیپرز پرسپریم کورٹ سے رجوع کرے گی
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی کی جانب سے آج پنڈورا پیپرز کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، امیرجماعت اسلامی سراج الحق درخواست دائر کریں گے
درخواست میں عدالت سے جوڈیشل تحقیقات کی استدعاکی جائےگی جبکہ پاناما لیکس میں شامل افراد کیخلاف تحقیقات کی بھی استدعا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑ ھیں : جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں آئے تو تحریک زیادہ مؤثر ہوسکتی ہے: پی پی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تیرہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ کےعوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا، غربت میں اضافہ ہوا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں کی جائیدادیں بڑھیں،پاناما لیکس اورپنڈورا پیپرزمیں پی پی، پی ٹی آئی اورنون لیگ کے نام ہیں۔