اسلام آباد

پاکستان میں بم دھماکے بھارت کروا رہا ہے، پرویز مشرف

اسلام آناد: سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پی پی پی نے تین تین باریاں لیں، اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ کس حکومت نے بہتر کام کیا، کرپشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، نون لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں کرپشن کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے۔ موجودہ حکومت نے صنعتوں کو تباہ کیا، نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فوجی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بم دھماکے بھارت کروا رہا ہے، کلبھوشن یادیو بھی دہشت گردی کرا رہا تھا، سی پیک سے بھارت کو تکلیف ہے، بھارتی صنعت کار جندال کی وزیراعظم سے ملاقات پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں بلکہ ذاتی ملاقات تھی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتیں بڑے بڑے وعدے کرلیتی ہیں لیکن عمل نہیں کرتیں، مسلم لیگ نون اور پی پی پی نے تین تین باریاں لگائیں جبکہ دس سال میری حکومت رہی، اب عوام کو بتانا ہوگا کہ کس نے کیا کام کیا؟ عوام کو بھی سمجھنا ہوگا کہ کس نے بہتر کام کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کیلئے صنعتوں کا قیام ضروری ہے، حکومت کو چاہیے کہ انڈسٹریز پر توجہ دے، ہم نے اپنے دور میں انڈسٹریز کو بہتر کیا اور میں خود غیرملکی سرمایہ کاروں سے بات کرتا اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر قائل کرتا تھا، اسی وجہ سے میرے دور میں بہت زیادہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان آئے، جس سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو بہتر کیا اور ملک کی بیرونی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا، ہم ہندوستان کے ساتھ پرامن مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب جا رہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close