اسلام آباد

پانامہ کیس تحقیقات، جے آئی ٹی نے دائرہ کار مزید وسیع کردیا

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات میں مصروف مشترکہ ٹیم نے تفتیش کا دائرہ مزید بڑھا دیا۔ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے بیانات کی روشنی میں سوالنامہ تیار کیا جائے گا، عدالت عظمٰٰی کے حکم پر قائم جے آئی ٹی نے ساتویں اجلاس میں الیکشن کمیشن، قومی احتساب بیورو اور اسٹیٹ بینک سے ملنے والی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حدیبیہ پیپرز کیس کے سلسلے میں نیب کے سابق افسران سے رابطے بھی کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیان حلفی اور دیگر شواہد پر سابق افسران کی معاونت لی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر سابق افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جاسکتے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے سپریم کورٹ میں دیئے جانے والے بیانات اور وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس سب کی روشنی میں سوال نامہ تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں غیرملکی فرموں سے خدمات لینے کے لئے حکمت عملی بھی بات کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close