اسلام آباد

سی پیک حقیقت میں گیم چینجر منصوبہ، پاکستان ہی نہیں پورا خطہ مستفید ہو گا، ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سی پیک حقیقت میں گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس منصوبے کے ثمرات تو ابھی سے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کا زیادہ فوکس گوادر بندرگاہ پر ہے لیکن ہم ساتھ میں توانائی سمیت دیگر منصوبوں کو بھی بروقت مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ٹریڈ میں دونوں ملکوں کا فائدہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعت کو بہتر کرنے کے لیے زراعت کے شعبے کو بہتر کرنا ہو گا جس کے لیے موجودہ حکومت اہم و موثر اقدامات کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے موثر و اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انہی اقدامات ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے توانائی بحران کے خاتمے سمیت قوم سے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا جا رہا ہے اور ہم پر عزم ہیں کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے اور تھر کے اندر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ کراچی کے لوگوں کے لیے گرین لائن منصوبے سمیت متعدد اہم منصوبوں پر کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان لوگوں کے معیار زندگی کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close