Featuredاسلام آباد
نور مقدم قتل کیس کی CCTV ویڈیو آن ایئر کرنے پر پابندی عائد
اسلام آباد: پیمرا نے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ویڈیو آن ایئر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
پیمرا نے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا آرڈیننس کی شق 27 کے تحت نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کی ممانعت ہے۔
پیمرا کے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج فی الفور آف ایئر کر دیں، بصورتِ دیگر ٹی وی چینلز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔