Featuredاسلام آباد
رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قمیتیں برقرار رکھی جائیں
اسلام آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم کی جانب سےمنظور نہیں کیا گیا اور اب رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قمیتیں برقرار رکھی جائیں گی۔