اسلام آباد

ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اگلے ایرانی صدر ہوں گے، آغا بہشتی نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد: ماہر علم نجوم و فلکیات آغا بہشتی نے ایران میں کل ہونے والے صدارتی انتخاب کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کامیاب قرار پائیں گے جبکہ حسن روحانی کی کامیابی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ ابراہیم کےصدر منتخب ہونے سےایران کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے جائیں گے اور وہ پاکستان کیلئے موافق نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آغا بہشتی نے ایران کے انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صدر حسن روحانی اور آغا ابراہیم رئیسی کے درمیان انتہائی شاندار اور کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے تاہم ایران کی روایت ہے کہ اگر کوئی امیدوار ایک بار صدر بنتاہے تو وہ دوسری باری لازمی منتخب ہوتا ہے لیکن اس بار یہ روایت پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی کیونکہ ابراہیم رئیسی کے ستارے کافی مضبوط ہیں اور وہ کامیا ب ہو کر صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
آغا بہشتی کا کہنا تھا کہ حسن روحانی کا عدد 427 بنتا ہے اور جب ہم اسے جمع کرتے ہیں تو یہ 13 کا عدد بنتا ہے، دوسری جانب ابراہیم رئیسی کا عدد 514 ہے اور جب ہم اسے جمع کرتے ہیں تو 10 بنتا ہے اور کل کا دن بھی جمعہ مبارک ہے، کل کا دن ابراہیم رئیسی کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نظر آ رہاہے کہ ابراہیم رئیسی ہی ایران کے اگلے صدر منتخب ہو ں گے تاہم جس وقت انتخابات کا نتیجہ سنایا جا رہا ہو تو ہنگامے اور احتجاجی مظاہرے ہونے کا بھی خدشہ موجود ہے۔
آغا بہشتی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر حسن روحانی بہت مضبوط امیدوار ہیں کیونکہ ان کے گزشتہ فیصلے کافی اچھے رہے ہیں خصوصی جو انہوں نے امریکہ اور یورپ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں لیکن میرے حساب سے انتخابات میں کامیابی ابراہیم رئیسی ہی حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ابراہیم رئیسی کو پیشگی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ابراہیم رئیسی کے صدر منتخب ہونے پر پاکستان کے ساتھ ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ابراہیم کےصدر منتخب ہونے سےایران کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے جائیں گے اور وہ پاکستان کیلئے موافق نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم کے کامیاب ہونے پر سعودی عرب کیلئے مسائل اور مشکلات زیادہ بڑھ سکتی ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات میں بھی مزید اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ موجود ہے، ان کے صدر منتخب ہونے سے ایران شام میں مزید مضبوط ہوجائیں گے اور بشار الاسد کی زیادہ حمایت کریں گے، جبکہ عراق میں بھی اپنے کاموں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی طاقت میں بھی مزید اضافہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی کا ذائچہ بہت بلند ہے، وہ کامیابیوں اور شہرت پر ہیں اور اس کا اثر پاکستان پر بہت اچھا آ رہا ہے، وہ صدر بننے کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلے تین سال انتہائی کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھیں گے، پاکستان میں گیس بھی آتی نظر آرہی لیکن اس حکومت میں نہیں بلکہ آئندہ دور حکومت میں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ستارے زوال پر ہیں اور ان کیلئے مزید پریشانیاں نظر آ رہی ہے لیکن آصف زرداری کیلئے کوئی خاص پریشانیاں نظر نہیں آ رہیں البتہ عمران خان کا بھی ستارہ ابراہیم رئیسی کی طرح بلند نظر آرہاہے، عمران خان اگلے وزیراعظم نظر آتے ہیں اور وہ بہت لیڈ کے ساتھ جیتیں گے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بہت سے لوگ بھی ان کے ساتھ شامل ہوں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close