Featuredاسلام آباد

آج قانون سازی نہیں بلکہ پاکستان کے آئین پر حملہ ہوا ہے

اسلام آباد: سن لیں عمران خان کالے قوانین کے ذریعے الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان ن لیگ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مذاق بنا دیا گیا ہے، آج قانون سازی نہیں بلکہ پاکستان کے آئین پر حملہ ہوا ہے، حکومتی ممبران کی گنتی کو مصنوعی طور پر بڑھایا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان سن لیں کالے قوانین کے ذریعے الیکشن نہیں ہونے دیں گے، دھمکی اور دباؤ کے باوجود حکومت پارلیمان میں اپنے اراکین پورے نہیں کر سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کی قانون سازی عوام کو ہمیشہ یاد رہے گی، عوام کے اظہار رائے کا قتل کرنے کی قانون سازی عوام کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close