اسلام آباد

آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 6 فیصد مقرر

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف چھ فیصد مقرر کردیا۔ معیشت کا حجم آئندہ سال ساڑھے تین سو ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقیات وفاقی وزیر احسن اقبال نے رواں سال معیشت کی شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد اور معیشت کا  حجم تین سو ارب ڈالر تک پہنچنے کی خوشخبری سنائی۔ احسن اقبال نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم  دو ہزار ایک سو تیرہ ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ جس میں  صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ایک سو بارہ ارب روپے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے نشاندھی کی کہ نون لیگ نے ترقیاتی بجٹ تین گنا کردیا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے اعتراف کیا کہ رواں سال درآمدات میں پانچ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ اس اضافے کا باعث پلانٹس اور مشینری کی بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close