اسلام آباد
پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے کی جلد سماعت کیلئے عالمی عدالت انصاف کو خط
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے معاملے کی جلد از جلد سماعت کیلئے عالمی عدالت انصاف کو خط لکھ دیا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ عالمی عدالت کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کے معاملے کی سماعت ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اب بھی عالمی عدالت انصاف کے اختیار سماعت کوقبول نہیں کرتا، سماعت کے دوران اختیار سماعت سے متعلق نکتے کو پھر اٹھایا جائے گا۔