Featuredاسلام آباد

دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 5 اعشاریہ 13 فیصد اضافہ

اسلام آباد: گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تحریری تفصیلات وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز نے ایوان بالا میں جمع کرادی ہے

جس کے مطابق گزشتہ دو سال میں پاکستان میں ضروری ادویات کی قیمتوں میں 5.13 فیصد اور کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد اضافہ ہوا ہے، 102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پمز اسپتال سے اسمگل کورونا ادویات بیچنے والے گروہ کے کارکن گرفتار

سینیٹ میں مختلف ممالک سے خریدی گئی ویکسین اور لاگت کی بھی تفصیلات پیش کی گئیں، جس کے مطابق 15 نومبر تک کل 177.04 ملین ویکسینز میں سے 44.48 ملین بطور عطیہ حاصل ہوئیں، جس میں کویکس کی طرف سے عطیہ کردہ 36.68 ملین خوراکیں شامل ہیں، اور چین کی طرف سے عطیہ کردہ 7.7 ملین خوراکیں بھی اس میں شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 15 نومبر تک حکومت نے 132.56ملین خوراک خریدیں، 15 نومبر 2021 تک ویکسین کی خریداری کے کل اخراجات 181.4 ارب روپے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close