اسلام آباد

پاکستان اسٹیل کو بے رحمی سے لوٹا گیا

اسلام آباد: سندھ کے عوام کو گراں فروش اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو بے رحمی سے لوٹا گیا تاکہ ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا نہ ہوسکے، منافع بخش پاکستان اسٹیل کو لوٹنے والے زرداری اور اس کے حواری ہیں۔

وزیرمملکت اطلاعات کا بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو گراں فروش اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے، پاکستان اسٹیل مل کو بے رحمی سے لوٹا گیا تاکہ ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا نہ ہوسکے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ منافع بخش پاکستان اسٹیل کو لوٹنے والے زرداری اور اس کے حواری ہیں، ماضی میں پی ٹی وی اور دیگر اداروں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام صرف 70 ارب کا تھا، تحریک انصاف نے احساس پروگرام کیلئے 260 ارب مختص کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close