اسلام آباد

سپریم کورٹ میں پاناما جے آئی ٹی کی پیش رفت سے متعلق سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما جے آئی ٹی کی پیش رفت سے متعلق سماعت کل ہوگی جس میں خصوصی بینچ جے آئی ٹی کی تیار کردہ رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ سپریم کورٹ میں کل جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں خصوصی بینچ پاناما جے آئی ٹی کی پیش رفت سے متعلق سماعت کرے گا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 2 ہفتوں کی انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے جو خصوصی بینچ کے سامنے پیش کی جائے گی جبکہ خصوصی بینچ جے آئی ٹی کی تیار کردہ رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کل سپریم کورٹ جائیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے رکھی ہے جو 60 روز میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے اثاثوں سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close