Featuredاسلام آباد

حکومت نے عوام پر بجلی گرادی

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سخت حالات ہیں، پوری دنیامیں کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا میں مہنگائی 30 سال بلند ترین سطح پر ہے

وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے عوام پر بجلی گرادی اور کہاکہ چند ماہ میں بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

پیٹرول پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں ہر مہینے چار روپے اضافہ ہو گا جب تک پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30 روپے تک نہ ہو جائے۔ اِس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 9روپے 62پیسے فی لیٹر ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھاکہ  آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ہم اپنے مؤقف پر کھڑے رہے، پیٹرولیم لیوی 10 ارب روپے کرنےکا کہا تھا وہ توہم نہیں کرسکیں گے، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانی ہے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی30 روپے تک لے کر جانی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close