اسلام آباد

بھارتی فوج کی ایل اوسی پریواین فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یو این مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم فوجی مبصرین محفوظ رہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یو این مبصرین کی گاڑی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے یو این مبصرین کی گاڑی کو خنجر سیکٹر میں نشانہ بنایا تاہم یو این فوجی مبصرین کے افسر بھارتی فائرنگ سے محفوظ رہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق گاڑی مبصرین گروپ کے میجر ایمانویل اور میجر مرکو کو لے جا رہی تھی اور گاڑی پر طریقہ کار کے تحت نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close