Featuredاسلام آباد

نالائق وزیر اعظم نے پیٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ہے

اسلام آباد : تبدیلی تباہی کی وباء بن چکی ہے، اس وباء سے نجات ضروری ہے۔

شازیہ مری نے مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ نالائق وزیر اعظم نے پیٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ہے، تبدیلی تباہی کی وباء بن چکی ہے، اس وباء سے نجات ضروری ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ہر طرح کی مافیا عمران خان کی اے ٹی ایم مشین ہے۔ یہ پہلی حکومت ہے جو رات کی تاریکی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔

مہنگے پیٹرول سے پریشان عوام کو اب مہنگا پیٹرول بھی نہیں مل رہا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پیٹرول کی قلت ہے۔

کئی شہروں کے مختلف مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے تو ہیں، مگر طلب میں اضافے کے باعث کمی کا سامنا بھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close