اسلام آباد

ملالہ پر حملہ پی ٹی آئی نے کروایا، رحمان ملک کی زبان پھسل گئی

اسلام  آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک لاہور میں پی پی پی رہنما فائزہ ملک کی رہائش گاہ پر میڈیا سےگفتگو کر رہے تھے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملے کے حوالے سے کیا کہیں گے۔ جس کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ پی ٹی آئی نے کروایا تھا۔ جس پر صحافیوں سمیت وہاں موجود تمام افراد نے زور دار قہقہہ لگا دیا جس پر رحمان ملک کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو فوراً کہہ دیا میری زبان پھسل گئی میں کہنا چاہ رہا تھا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ ٹی ٹی پی نے کروایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close