Featuredاسلام آباد
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71فیصد پر آگئی
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق ہوگئے
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار176 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 252 کیسز مثبت نکلے، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑ ھیں : کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 958 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار818 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 804، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار855 اور بلوچستان میں 33 ہزار467 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 580 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار540 کیسز سامنے آچکے ہیں۔