Featuredاسلام آباد

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم ہو گئی

اسلام آباد: حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم ہو گئی جس کےبعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس کھول دیے گئے ہیں

بدھ سے جاری پیٹرول بحران کے سبب شہریوں کو شدیدپریشانی کاسامنا رہا، کئی پیٹرول پمپس پر میلوں تک قطاریں لگ گئی تھیں جس پرشہریوں نے حکومت کوشدیدتنقید کانشانہ بنایاتھا۔

وفاقی وزیرحماد اظہر نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کرےگی اور اضافے کا اطلاق کابینہ سے منظوری کے بعد ہوگا جس کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی

پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں فی لیٹر 99 پیسے اضافہ متوقع ہے، حکومت نے ڈیلرز کے منافع پر ہر 6 ماہ بعد نظر ثانی پر بھی اتفاق کر لیا ہے،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں بھی 71 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویزکیاگیاہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا ہے کہ 4.4 فیصد مارجن پر پیٹرولیم ڈویژن سے اتفاق ہو گیا ہے۔

ہڑتال ختم کیےجانے پر بیان میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عاطف نے کہاکہ حکومت کی طرف سے انہیں مارجن 99 پیسے کرنے کی یقین دہانی کرا ئی گئی ہے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close