اسلام آباد
خیبرپختونخوا میں طالبان کو دفاتر کھول کر دیے گئے ہیں، بشریٰ گوہر
اسلام آباد: اے این پی کی رہنما بشری گوہر نےانکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں طالبان کو دفاتر کھول کر دیے گئے ہیں، کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ طالبان کو دفاتر کھول کر دیئے جائیں گے اب وہ عملی طور پر کر کے دکھا رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق، اے این پی کی رہنما بشری گوہر نے خیبرپختونخوا میں طالبان کو دفاتر کھول کر دینے کا انکشاف کیا ہے، اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں بشری گوہر نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں طالبان کو دفاتر کھول کر دیے گئے ہیں۔ بشریٰ گوہر کا کہنا تھا کہ ہم جن طالبان کے خلاف لڑ رہے تھے، خیبرپختونخوا میں اُن کے لیے دفاتر کھولے جا رہے ہیں، عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ وہ صوبے میں دہشتگردوں کو دفاتر کھول کردینگے اب وہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔