Featuredاسلام آباد
امریکا اور یورپ کی پاکستان میں مذہب کی جبری تبدیلی کی رپورٹ مسترد
اسلام آباد: بیٹی کسی مسلمان کی، مسیحی، سکھ، یا ہندو کی ہو وہ پاکستان کی بیٹی ہے، بہن ، بیٹی کی عزت وناموس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے
قرآن اکیڈمی میں علما بورڈ کے اجلاس کے بعد علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ انٹرفیتھ ہارمنی کا وفد ملک میں اقلیتی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا، اسلام تمام الہامی مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، ایک سال میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کی جانب سے 127 شکایات آئیں اور ان کا حل نکالا گیا، اسلام جبری مذہب تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑ ھیں : مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار مہنگا پڑگیا
انہوں نے کہا کہ بیٹی کسی مسلمان کی، مسیحی، سکھ، یا ہندو کی ہو وہ پاکستان کی بیٹی ہے، بہن ، بیٹی کی عزت وناموس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ہورہے ہیں جب کہ امریکی رپورٹ میں بھارت کوکلین چٹ دی گئی ہے، حکومت جعلی رپورٹیں بنانے والوں کی خلاف ایکشن لے ۔