Featuredاسلام آباد

پاکستان سال 2022 کیلئے گروپ آف (جی)77 کا چیئر مین منتخب ہوگیا

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان گروپ کے ممبران کے ساتھ مل کر ترقیاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گا

ورچوئل فارمیٹ میں ہونیوالے گروپ آف77 اور چین کے 45 ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کو جی77 کا چیئر مین منتخب کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جی 77 کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جی 77 کے ممبران اور چین کا گروپ کی قیادت کیلئے پاکستان پر اعتماد کا شکریہ کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان گروپ کے ممبران کے ساتھ مل کر ترقیاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ جی 77 اور چین مقاصد کے حصول اور چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔

جی 77 اقوام متحدہ میں 134 ترقی پذیر ممالک کی سب سے بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے جو مختلف ممالک کو اجتماعی اقتصادی مفادات کو فروغ دینے کے ذرائع فراہم کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close