اسلام آباد

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد: پاکستان میں آج رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ملک بھر میں پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی مقام سے چاند کی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت سامنے نہ آئی جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 1438 ہجری 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔
واضح رہے کہ بھارت اور بنگلا دیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث دونوں ممالک میں پہلا روزہ اتوار کو ہو گا جب کہ سعودی عرب، خلیجی اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم رمضان ہفتے کو ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close