Featuredاسلام آباد

آغا سراج درانی کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

اسلام آباد: نیب حکام آغا سراج درانی کی کراچی منتقلی کے لیے عدالت سے ان کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کریں گے

قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام سخت سکیورٹی میں پی پی رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو لے کر احتساب عدالت پہنچے جہاں انہیں جج کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : نیب احتساب کا نہیں ایک سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ بن چکا ہے

نیب حکام آغا سراج درانی کی کراچی منتقلی کے لیے عدالت سے ان کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

آغا سراج درانی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی لیکن عدالت نے انہیں سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نیب کےسامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے بعد آغا سراج کئی گھنٹے عدالت میں موجود رہے تاہم عدالت سے باہر آنے پر نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close