ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں
اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا تھا کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں
اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔
ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے نہیں تو اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے
گزشتہ روز سیالکوٹ کی فیکٹری میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن منیجر کو توہین رسالت کے الزام میں بے دردی سے قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر سخت ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملے کی خود نگرانی کر رہا ہوں، جو بھی قصور وار ہوا اسے سخت سزا دلوائیں گے۔