اسلام آباد

صدر ممنون حسین کے ڈرائیورز گرفتار

لاہور۔ صدر مملکت ممنون حسین کے دو ڈرائیورز کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہناہے کہ دونوں ڈرائیور ز کو گاڑی مقررہ رفتار سے کم رفتار پر چلانے پر حراست میں لیا گیاہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔
صدر مملکت کا قافلہ لاہور کے علاقے مال روڈ سے گزر رہاتھا کہ دونوں ڈرائیورز نے گاڑی کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 70کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی جس پر شکوک شبہات پیدا ہوئے اور حساس ادارو ں کے اہلکاروں نے فوری طور پر قافلے کو رکوا کر دونوں ڈرائیور ز محبوب اور شکیل کو حراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے جبکہ صدر ممنون حسین کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔
دونوں ڈرائیورز کا دہشتگردوں تنظیموں سے رابطے کا شبہ ہے اور اسی بنیاد پر دونوں کو حراست میں لیا گیاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close