اسلام آباد
پشاور کے 3 گرڈ اسٹیشنز پر پی ٹی آئی کارکن قابض ہوگئے، خواجہ آصف کا دعویٰ
اسلام آباد: پشاور میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے۔ وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز نے کارکنوں کے ہمراہ پشاور میں تینوں گرڈ اسٹیشنوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان گرڈ اسٹیشنوں پر 70 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق مشتعل ہجوم نے شاہی باغ گرڈ اسٹیشن کی دیوارگرا دی۔ ریاستی پراپرٹی کی حفاظت کرنا کے پی کے حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔