اسلام آباد

نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اوراب معاشی قوت بنائیں گے، ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاہے کہ 28 مئی 1998ء کو وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کے جارحانہ عزائم خاک میں ملا دئیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آصف کرمانی کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اوراب معاشی قوت بنائیں گے جبکہ انہوں نے1998ء میں ایٹمی دھماکوں کی بنیاد پر دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملادیا تھا، قوم پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close