اسلام آباد

عمران خان عدالت سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس 10 سال کا ریکارڈ نہیں اور وہ وزیر اعظم پاکستان سے70سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ٹیکس ریٹرنس کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، وہ ایڑھی چوٹی کا زورلگا کر بھی ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عمران خان عدالت سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں وہ چاہتے ہیں کہ عدالت انہیں بری الذمہ قرار دے، عمران خان قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے، ان کی تمام تر چوریاں عوام کے سامنے آگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close