اسلام آباد

عالمی عدالت کے پاس کلبھوشن کو بری کرنے کا اختیار نہیں، پاکستانی وکیل خاور قریشی

اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں  کرے گی اور نہ  ہی اسے بری کرنے کا اختیار ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی وکیل خاور قریشی اٹارنی جنرل آفس آئے جہاں  انہوں  نے کلبھوشن یادو کیس پرطویل مشاورت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران خاور قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کہیں  نہیں جا رہا اور نہ ہی وہ رہا ہورہا ہے جب کہ وزارت خارجہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں  کرے گی اور نہ ہی اسے بری کرنے کا اختیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close