اسلام آباد

ترقی اور عزت کمانے کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے

اسلام آباد: معاشی ترقی اور خوشحالی کا حصول ایک بتدریج عمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی اور عزت کمانے کا راستہ ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے، یکساں نصاب سے ہمارے بچوں کو مضبوط بنیاد مل سکے گی، معاشی ترقی اور خوشحالی کا حصول ایک بتدریج عمل ہے۔

ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام سالانہ 24 ویں پائیدار ترقی کانفرنس ہوئی، کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان کا وڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ایس ڈی پی آئی کا شکریہ جنہوں نے ہماری مدد کی، ایس ڈی پی آئی نے اشیا خوردونوش پر ڈیش بورڈ بنایا، ڈیش بورڈ سے پتا چل جاتا ہے کہ کونسی اشیا مہنگی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے غربت کے خاتمے کے لیے نچلے طبقے کو ان پاور کیا، کورونا کے دوران پوری دنیا میں لاک ڈاؤن لگ رہا تھا، پاکستان میں بھی مکمل لاک ڈاؤن لگا دیتے تو نچلہ طبقہ پس جاتا، چائنا نے لاک ڈاؤن لگایا مگر گھر گھر کھانا بھی پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close