اسلام آباد

صدر نیشنل بینک سعید احمد نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا

اسلام آباد: پانامہ کیس کی مزید تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے بیان ریکارڈ کرلیا۔ سعید احمد تیرہ گھنٹے تک جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے اور جے آئی ٹی کے سوالوں کے جوابات دیتے رہے۔ ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی نے حسین نواز کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کا بیان ریکارڈ کرنا شروع کیا جو رات بارہ بجے جاری رہا۔ جی آئی ٹی نے سوموار کو دن گیارہ بجے اپنی کارروائی شروع کا آغاز کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، سعید احمد سے حدیبیہ پیپر مل اور بیرون ملک اکاوٹنس کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close