Featuredاسلام آباد

ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کا شکار ہوگئے

کراچی: امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے بتایا کہ برین ہیمرج کا شکار ہونے والے ڈاکٹر طاہر شمسی کو اسپتال منتقل کیا گیا

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کرونا وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ کرونا کا علاج پلازمہ تھراپی سے کیا جائے
ڈاکٹر ثاقب انصاری کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے اور انہیں آپریشن تھیٹر سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ چند روز ڈاکٹرز کے آبزرویشن میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : دماغ کی ریڈیوتھراپی پھیپھڑوں کے کینسر پر بے اثر

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کرونا وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ کرونا کا علاج پلازمہ تھراپی سے کیا جائے۔
جس پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا باضابطہ اعلان کیا، ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ہر نئے اسپتال کو پلازمہ تھراپی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پلازمہ سے علاج کی اپیل اب کسی ادارے کی نہیں بلکہ حکومت کی اپیل ہے۔

ہیماٹالوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ فزیشن ڈاکٹر طاہر شمسی نے کورنا سے صحتیاب مریضوں سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلازما دینے والے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور پلازما لگنے سے 80 فیصد مریض صحتیاب ہوجاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close