اسلام آباد
گیس بندش کو حکومت کی نااہلی چھپانے کا کھیل قرار دے دیا
اسلام آباد: ایل این جی درآمد نہیں کی اور اب انڈسٹری کی گیس بند کر دی جس سے برآمدات پر 4 سے 5ارب ڈالرز کا فرق پڑے گا
اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کی موجودگی میں وزیر توانائی حماد اظہر نے وعدہ کیا تھا کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کریں گے اور پھر 15 دسمبر سے ہماری گیس ہی بند کر دی۔
یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں قطر پیٹرولیم ایل این جی ٹرمنل لگائے گی
ڈائریکٹر شاہد ستار کا کہنا تھا کہ یہ سارا کھیل اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کھیلا جا رہا ہے، ایل این جی درآمد نہیں کی اور اب انڈسٹری کی گیس بند کر دی جس سے برآمدات پر 4 سے 5ارب ڈالرز کا فرق پڑے گا۔
وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے پوچھیں کہ اربوں ڈالرز کا نقصان پاکستان کیسے پورا کرے گا، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ حماد اظہر کو عقل کی راہ دکھائیں۔