Featuredاسلام آباد
پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار دو خاندان ہیں
اسلام آباد: بھٹو اور شریف خاندان سیاست نہیں خاندانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں۔
وزیراعظم نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے۔ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، ہمارا مقابلہ 2 ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں۔
پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھی یہی دونوں خاندان ہیں۔ بھٹو اور شریف خاندان سیاست نہیں خاندانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔