اسلام آباد

یواے ای کے سفارتخانے نے پاکستانیوں پر ویزہ پابندی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانیوں پر 90 روز کے ویزے پر پابندی کی خبریں جھوٹی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے دفترخارجہ کو جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہماری جانب سے پاکستانیوں کیلئے کسی قسم کی ویزہ کٹیگری پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے، یہ خبریں پاکستان سے ہی پھیلائی جا رہی ہیں تاہم اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ان کا کہناتھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close