Featuredاسلام آباد

کے پی میں جے یو آئی کی جیت پر مایوسی ہوئی : فواد چوہدری

اسلام آباد: خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو دھچکا لگ گیا۔ جے یو آئی نے تحریک انصاف کا قلعہ فتح کر لیا

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام کی جیت پر مایوسی ہوئی، ان کی جیت کا مطلب ہے کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ مذہبی طور پر متشدد لوگوں کو اقتدار ملنا ٹھیک نہیں اور فضل الرحمان کو اقتدار ملنا بدنصیبی ہے، بڑی بدقسمتی ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے ایک ایسی جماعت جیتی ہے جسے ختم ہونا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک حلقے میں جب ایک پارٹی کے تین چار افراد الیکشن لڑیں گے تو ہارنا ہی ہے ، صرف پی ٹی آئی ہی ملک گیر جماعت ہے باقی تو لوکل جماعتیں ہیں، پی ٹی آئی اگر نہیں ہوگی تو ملک میں کوئی قومی جماعت نہیں ہوگی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close