اسلام آباد

حکومت نے تصویر لیک ہونے کے بعد جے آئی ٹی پر سوال اٹھانا شروع کر دئیے

اسلام آباد: وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جےآئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے سیاسی میدان میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ،  وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر حکومت نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے، وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تصویرتفتیش کے قانونی طریقہ کارکے منافی ہے جبکہ ملک میں شکوک  وشبہات کی فضاجنم لے رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک تسلسل سے غیرمنصفانہ واقعات سے انتقام کی بوآتی ہے، انصاف کے نام پر تضحیک سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ وزیراعظم اور ان کا خاندان تحفظات اور بےضابطگیوں کے باوجود انصاف کا منتظر ہے، متنازع القابات، واٹس ایپ کال اور حسین نواز کی تصویر کے غیرقانونی اجرا نے سارے عمل کے غیر جانبدار اور شفاف ہونے پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close