اسلام آباد

اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل سب سے خطرناک ہے

اسلام آباد: ٹی ایل پی سے حکومت وقت کا ایک معاہدہ ہوا کوئی تفصیل یا رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل سب سے خطرناک ہے، ہم منی بجٹ کا پارلیمان کے اندر مقابلہ کریں گے۔

سینیٹر رضا ربانی کا ایوان سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے حکومت وقت کا ایک معاہدہ ہوا، کہا گیا چند روز میں تفصیلات ایوان میں لائی جائیں گی، ٹی ایل پی سے معاہدے کی کوئی تفصیل یا رپورٹ سامنے نہیں آسکی، ٹی ایل پی سے سیز فائر سمیت بہت سے واقعات ہوئے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں منی بجٹ کو مؤخر کیا گیا، حکومت پھر سے آرڈیننس لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل سب سے خطرناک ہے، ہم منی بجٹ کا پارلیمان کے اندر مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے خودمختاری کے حوالے سے بل کا بھی ڈٹ کا مقابلہ کریں گے، آئین کے آرٹیکل 77 کو اپنے زہن میں رکھ آرڈیننس لائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close