اسلام آباد

اپوزیشن نے نہال ہاشمی کے استعفے اور واپسی کی کہانی کو (ن) لیگ کا کھیل قرار دیدیا

اسلام آباد: اپوزیشن نے نہال ہاشمی کے استعفے اورواپسی کی کہانی کو(ن) لیگ کا کھیل قراردیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی وہی کررہے ہیں جو نوازشریف نے انہیں بتایا۔  سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹراعتزازاحسن نے نہال ہاشمی کی تقریراوران کے خلاف اپنی ہی پارٹی کا ایکشن سمیت استعفے کی واپسی کو(ن)لیگ کا کھیل قراردیتے ہوئے کہا ہے یہ سب کچھ طے شدہ منصوبے کے تحت ہورہا ہے، حسین نوازکی تصویر لیک کرنے کے پیچھے وزارت داخلہ اورحکومت خود ہے کیونکہ یہ صلاحیت بس ان میں ہی ہے تاکہ حسین نوازکی مظلومیت کو دکھایا جاسکے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء نواب یوسف تالپورنے کہا کہ تمام واقعات کا تسلسل بتاتا ہے کہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا جارہا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اراکین غلام سرورخان اورانجینئرعلی محمد نے بھی اس معاملے کو (ن)لیگ کا ڈرامہ قراردیا۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کے ساتھ ٹکراوٴکی پالیسی اپنائی، آج بھی اسی پالیسی گامزن ہے جب کہ نہال ہاشمی کے اندر بھی پارٹی کاسربراہ ہی بول رہا ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹرنہال ہاشمی نے چیرمین سینیٹ سے ان کا استعفیٰ منظورنہ کرنے کی درخواست کی ہے جس پرمسلم لیگ (ن) کے رہنما شدید برہم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close