اسلام آباد

یہ جے آئی ٹی ہے یا قصائی کی دکان؟ طلال چوہدری

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو قصائی کی دکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی 30 روز کی کارکردگی ایک تصویر ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ جے آئی ٹی جانبدار ہے، تحقیقات میں کچھ نہیں ملا تو تصویر لیک کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جے آئی ٹی ہے یا قصائی کی دکان؟ جے آئی ٹی گواہوں کو کہتی ہے کہ نہیں پیش ہو گے تو 14 برس قید ہو گی، جے آئی ٹی کی 30 دن کی کارکردگی ایک تصویر ہے۔ وزیراعظم کے خلاف تحقیقات ایک اشتہاری کے کہنے پر ہو  رہی ہیں، پہلے کہا گیا کہ حسین اور حسن نواز پیش نہیں ہوں گے جب پیش ہو گئے تو اب خود بھاگ رہے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگے ہوئے اشتہاری اور چھپے ہوئے ہیں، عمران خان کو کوئی پوچھنے والا اور ہتھکڑی لگانے والا نہیں ہے، اگر کے پی کے پولیس عمران خان جیسے اشتہاری کو پکڑ کر عدالت میں پیش نہیں کر رہی تو اس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close