اسلام آباد

نئے سال پر عوام کو ایک اور تحفہ دینے کی تیاری

اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا۔

ٹیرف میں اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 17 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافہ کیپسٹی چارجز اور ترسیلی نقصانات کی مد میں کیا جائے گا۔

نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرے گی۔

خیال رہے کہ 9 دسمبر کو نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیاتھا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا ، بجلی کے صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جانا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close