اسلام آباد
انشاءاللہ 2022 پاکستان کے لئے دوبارہ سے خوشحالی کا سال ہوگا
اسلام آباد : انشاءاللہ 2022 عمران مافیا سے نِجات اور عوام کا ترقی اور روزگار کی بحالی کا سال ہو گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 2022 ووٹ چوروں سے نجات اور آئین اور قانون کی بالادستی کا سال ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے سال 2022 کے لئے ملک و قوم کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ انشاءاللہ 2022 پاکستان اور عوام کے لئے دوبارہ سے خوشحالی اور اچھے دنوں کا سال ہوگا۔ 2022 پاکستان میں انشاءاللہ ووٹ چوروں سے نجات اور آئین اور قانون کی بالادستی کا سال ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 سے جو تباہی تبدیلی کے نام پہ ملک پر مسلط ہے، 2022 انشاءاللہ عمران مافیا سے نِجات اور عوام کا ترقی اور روزگار کی بحالی کا سال ہو گا۔