اسلام آباد
اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں
اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔
سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریش سینٹر اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا اپنے ٹوئٹر پیٖغام میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔
Clear evidence now of a beginning of another covid wave which has been expected for last few weeks. Genome sequencing showing rising proportion of omicron cases particularly in karachi. Remember : wearing a mask is your best protection
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 2, 2022
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
سربراہ این سی او سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا واحد حل ماسک پہننا ہے۔
اکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کورونا کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔