اسلام آباد

مسلم لیگ نون نے سپریم کورٹ میں ہنگامہ آرائی کیلئے سینکڑوں وکلاء تیار کرلیے، اعتزاز احسن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ نون نے ایک بار پھر سپریم کورٹ میں ہنگامہ آرائی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات کی سماعت پر مسلم لیگ نون ہنگامہ کرے گی۔ نون لیگ نے سینکڑوں وکلا سپریم کورٹ لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے جو کمرہ عدالت کے اندر اور باہر موجود ہوں گے اور سماعت کے دوران ہنگامہ آرائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ نہیں کہ عدلیہ اور جے آئی ٹی کیا کریں گی بلکہ سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ نون کیا کرنے جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close