اسلام آباد

عمران خان جے آئی ٹی کے خودساختہ ترجمان ہیں، انہوں نے ٹیم کو متنازعہ بنایا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی بیان بازی کے باعث جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا دیا ہے، خان صاحب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے خودساختہ ترجمان بن گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست سے فارغ ہو چکے ہیں۔ الزام تراشی کرنے والے عمران خان پارلیمنٹ حملے کے مرتکب ہوئے ہیں، شریف خاندان نے جے آئی ٹی کے تحقیقاتی عمل کا حصہ بن کر سنجیدگی ظاہر کی ہے جبکہ عمران خان نوازشریف کے لئے نہیں خود اپنی جماعت کے لئے خطرناک ہیں۔ الزام تراشی کے سہارے عمران خان کی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی۔ عوام آئندہ انتخابات میں عمران خان کی بچگانہ سیاست کو مسترد کر دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close