الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کے لئے کتنی رقم درکار ہوگی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی حکام کے درمیان ای وی ایم کےذریعےالیکشن سے متعلق گذشتہ دنوں اہم بیٹھک ہوئی
الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ای وی ایم کےذریعےالیکشن پر200ارب سےزائد درکار ہونگے جن میں سے 150ارب مشینوں کےخریداری اور دیگرانفراسٹرکچر اورعملے پرخرچ ہونگے۔
الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ صرف میئر اسلام آباد کےالیکشن کےلیے3900مشینیں درکار ہیں، پہلے50مشینیں فوری فراہم کریں تاکہ عملےکو تربیت دےسکیں، مشینوں کی خریداری کے لئے پیپرا رولز کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔
یہ بھی پڑ ھیں : ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کیخلاف ایکشن لے
وزرات سائنس کے دو اہم افسران الیکشن کمیشن کے بنیادی سوالات کا جواب نہ دے سکے، الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ ایک پولنگ اسٹیشن کے لئے 8 مشینیں درکار ہونگی، ایک پولنگ اسٹیشن میں 8مشینیں رکھیں تو بٹن دبانےکےلیے8 حکام درکار ہونگے، یہی8لوگ نتیجہ اکٹھا کرنےنویں افسر کےپاس گئےتو کام مینول ہی ہوگا، نواں آدمی پھر سارے نتائج اکٹھا کرےگا تو کتنا وقت لگےگا؟۔
جس پر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکام کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورکنگ بنالیں گے اس جواب پر الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ نیٹ ورکنگ سے تو پھر ہیکنگ کا خطرہ موجود ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہرپولنگ اسٹیشن پر متبادل بجلی کا نظام چاہیے تاکہ مشینیں بند نہ ہوں۔
حکومت نے گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی قانون میں ترمیم کر کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قانونی استعمال کا بل پیش کیا