اسلام آباد

پیپلز پارٹی سندھ کو اپنی ذاتی ریاست بنارہی ہے : مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت زرداری کی مرہون منت ہے۔

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 13 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی ہے، وفاق سے سندھ کو این ایف سی مد میں 10 ہزار ارب سے زائد روپے ملے، سندھ کے 11 ہزار اسکول گھوسٹ ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت زرداری کی مرہون منت ہے، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی قانون پر 2013 میں ایک ترمیم پیش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو اپنی ذاتی ریاست بنارہی ہے، سندھ کے شہری علاقے گروی رکھ دیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close