Featuredاسلام آباد
تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے : وزیرخزانہ
اسلام آباد: وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس دیں۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس فیڈرل ڈومین میں آتا ہے، ٹیکسوں کا نظام خود کار ہونے سے محصولات بڑھیں گی، جرمنی میں جو شخص ٹیکس نہیں دیتا وہ ووٹ نہیں کاسٹ کرسکتا۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں ترقی ہوسکتی ہے، 22 کروڑ کے ملک میں صرف 30 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، تمام ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو ٹیکس کے ساتھ انکم ٹیکس بھی دینا پڑے گا، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ٹیکس دیں۔