اسلام آباد

جے آئی ٹی نے وزیراعظم کو جمعرات کو طلب کرلیا، سمن جاری

اسلام آباد: شترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم نوازشریف کو 15 جون کو  جوڈیشل اکیڈمی میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا ہے۔ اسلام ٹائمز کو موصول ہونے والی سمن کی کاپی کے مطابق، وزیراعظم کو متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔ ادھر مسلم لیگ نے سمن موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ یہ سمن 8 جون کو وزیراعظم ہاوس کے ایڈریس پر بھیجوائے گئے جس کی آج تصدیق ہوئی ہے۔ ادھر وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت رائیونڈ میں آئینی اور قانونی ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل ناقرار دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے كے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاء کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی جس میں اسٹیٹ بینک كے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، نیب كے عرفان نعیم منگی، آئی ایس آئی كے بریگیڈیئر نعمان سعید اور ایم آئی سے بریگیڈیئر كامران خورشید شامل ہیں جبکہ جے آئی ٹی دو ماہ میں تحقیقات مکمل کرے گی اور ہر دو ہفتے بعد بنچ کے سامنے رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز 2 بار اور حسین نواز 5 بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں جس میں ان سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close